Thursday 19 September 2013

کراچی اور کوٹری کے باشنوں کو یومیہ پینے کا25 لاکھ گیلن آلودہ پانی کی فراہمی جاری ہے.

کراچی اور کوٹری کے باشنوں کو یومیہ  پینے کا25 لاکھ گیلن آلودہ پانی کی فراہمی جاری ہے.

 یہ بات کراچی اور کوٹری کی عوام کے لیئے کسی دھماکے سے کم نہ ہوگی کہ کوٹری کی فیکٹریز زہریلا پانی کے بی فیڈر میں خارج کر رہی ہیں  اور یہ پانی کراچی اور کوٹری کے عوام پینے کے لیئے استعمال کرتے ہیں  ہی بات آج کمشنرحیدرآباد  کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی گئی۔
اس موقع پر یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ کراچی ,کوٹری کوصاف پانی فراہم کرنے والے کے بی فیڈر کوٹری پر قائم ٹریٹمنٹ پلانٹ  خراب ہے  جسکی وجہ سے یومیہ25 لاکھ گیلن پانی صاف  کئیے بغیر کراچی اور کوٹری کے باشنوں کو فراہم کیا جارہا ہے کیا جرہا ہے اس مضر صحت پانی کی فراہمی کے باعث انسان زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اس سے قبل کراچی ,کوٹری کوصاف پانی فراہم کرنے والے کے بی فیڈر کوٹری پر قائم ٹریٹمنٹ پلانٹ سے یومیہ25 لاکھ گیلن پانی صاف کیا جاتا تھا۔اجلاس میں جب کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی نے برہمی کا اظہار کیا تو  انہیں بتایا گیا کہ ٹریتمنٹ پلانٹ کی خرابی کی  ابتدائی وجہ ناقص میٹریل کی فراہمی ہے جس کی ذمہ داری  ٹھیکیداروں اور کنسلٹنتس پر عائد ہوتی ہے۔
یہ بات بھی بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کی کوٹری کے سائٹ ایریا میں درجنوں فیکٹریش قائم ہیں مگر صرف دس فیکٹریژ نے ٹریمنٹ پلانٹ لگائے ہوئے ہیں باقی تمام صعنتی یونٹس آلودگی کے بی فیڈرز مین خارج کر رہی ہیں مگر اسکے باوجود ادارہ تحفظ ماحولیات کے تحت  فیکٹری ایکٹ کے تحت ان صنعتی اداروں کے خلاف نہ تو خود کوئی ایکشن لیا گیا ہے اور نہ ان کے خلاف عدلیہ میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں ۔جس کے باعث  کے بی فیڈر  کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے